26 جون 2012 - 19:30

فلسطين کي نام نہاد محدود خود مختار انتظاميہ کےسربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ صہيوني حکومت سے اسي وقت مذاکرت کئے جائيں گے جب وہ فلسطيني علاقوں ميں صہيوني بستيوں کي تعمير بند کردے گي.

ابنا: محمودعباس نے غرب اردن ميں روس کے صدر ولاديمير پوتين کے ساتھ مشترکہ پريس کانفرنس ميں کہاکہ اسرائيل کے ساتھ صلح صرف مذاکرات کے ذريعے ہي ممکن ہے مگر اس کے لئے ضروري ہے کہ صہيوني حکومت فلسطيني علاقوں ميں صہيوني بستيوں کي تعميرروک دے -  محمود عباس نے يہ بيان ايک ايسے وقت ديا ہے جب فلسطيني انتظاميہ کے ايک عہديدار نے اعلان کياہے فلسطيني انتظاميہ اور اسرائيل کے درميان مذاکرات آئندہ چند روز ميں شروع ہونےوالے ہيں -روس کے صدر ولاديمير پوتين نے بھي اس مشترکہ پريس کانفرنس ميں کہاکہ ماسکو ايک آزاد فلسطيني مملکت کے قيام کي حمايت کرتا ہے  - ولاديمير پوتين نے فلسطيني علاقوں ميں اسرائيل کے ذريعے صہيوني بستيوں کي تعمير کے اقدامات پر تنقيد کي - اس سے پہلے ولاديمير پوتين نے تل ابيب ميں صہيوني حکومت کے وزير اعظم نتنياہو اور صدر شمعون پريز سے ملاقات کي تھي - پوتين نے اپنے دورہ اسرائيل ميں صہيوني حکام کو خبردار کيا تھا کہ وہ ايران پر کسي بھي طرح کے فوجي حملے سے باز رہيں انہوں نے کہا کہ اگراسرائيل نے ايران پر حملہ کيا تو وہ خود ہي پچھتائے گا........./169